54

بھمبر آزادکشمیر کا 73 واں یوم تاسیس بھرپورجوش وجذبے سے منایاگیا

بھمبر:ضلع بھمبرمیں آزادکشمیر کا 73 واں یوم تاسیس بھرپورجوش وجذبے سے منایاگیا,مساجد میں دعاؤں کے ساتھ دن کا آغاز ہوا,ڈی سی آفس ,برنالہ ,سماہنی میں پرچم کشائی کی گئی,پولیس کے چاق و چوبنددستے اور پائلٹ سکول کے طلباء نے سلامی پیش کی,تمام ضلعی اداروں کے افسران,نمائندگان,سول سوسائٹی,وکلا,اساتذہ,محکمہ تعلیم,صحت,مال,ریسکیو ,صحافیوں,تاجروں سیاسی,سماجی,مذہبی شخصیات ,سمیت تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی,شرکاء نے اس بات کا عہد کیاکہ مقبوضہ کشمیر کو آزادکروانے میں اپنا بھرپور کردارکریں گے.

یوم تاسیس آزادکشمیر کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرراجہ قیصراورنگزیب خان نے کہاکہ سب شرکاء کا شکریہ اداکیا,یوم تاسیس کی اہمیت کو اجاگرکیا,آج کا دن تجدیدعہد کادن ہے,آج ہمیں یہ سب عزتیں ہمارے شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ تھا,ہم سب آزادریاست کے باشندے شہداء اور آباؤاجدادکی قربانیوں کا نتیجہ ہے.تکمیل پاکستان کا ایجنڈہ مکمل کرناہے,مقبوضہ کشمیرکوآزادکرواناہے.23 دسمبر1995 کو بھمبر ضلع کاقیام ہواتھا,اقبال انقلابی کی تحریک پر بھمبرکی سلور جوبلی منانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں.آج کی تقریب میں سینئروزیرچوہدری طارق فاروق نے پرچم کشائی کرنی تھی لیکن وہ علیل ہونے کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے.پائلٹ ہائی سکول کے طلبا,اور منتظمین کوشاباش اور 5 ہزار نقد انعام دیتاہوں,ڈی او ایجوکیشن اور پرنسپل پائلٹ سکول کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں.پولیس دستے کے لئے بھی نقد انعام دیتے ہیں.ڈی سی قیصر اورنگزیب نے کہاکہ اس طرح کے قومی پروگرامزمیں سب سیاسی جماعتوں کو شرکت کرنی چاہیے,سینئروزیرکی جلد صحت یابی کے لئے دعا گوہیں.ہمیں سب کو تحریک آزادی کشمیرکے لئے کردار اداکرناہوگا,


صدر مسلم کانفرنس بھمبرتحصیلدارریٹائرڈاقبال انقلابی نے کہاکہ آج کا دن آزادکشمیرکی بنیادرکھنے کادن ہے.ریاست جموں کشمیرکے سیکنڑوں افراد نے قربانیاں پیش کیں.آزادکشمیرکے معرض وجود میں آتے وقت بہت مشکلات تھیں,آج ترقی یافتہ ریاست ہے.16اکتوبر1947 تک آزادکشمیر آزاد نہیں تھا.مہاراجہ ہری سنگھ کے دور میں مسلمانوں سے ہتھیارلے لئے گئے.ہاتھی گیٹ کے اندرڈوگرا فوج تھی,22 اکتوبر کو مجاہدین نے حملہ کیا,اور 26 اکتوبرتک رہنے والی لڑائی کے بعد بھمبرکوآزادکرایاگیا.بھارت نے دوبارہ حملہ کیااور بھمبر کاقبضہ واپس لینے کی کوشش کی.ہمارے دلیرمجاہدین نے بھارتی سورماؤں کو ہرمیدان میں پسپاکیا.آج کے نوجوانوں کوآزادی کی قدر کرناہوگی.بیس کیمپ میں افسران اور عام عوام کو مقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لئے کرداراداکرناچاہیے.جموں کے ڈیڑھ لاکھ شہدا,25 ہزار مغوی مسلمان خواتین کے واقع کویاد رکھناہوگا,23 دسمبر1995 کوضلع بھمبر کاقیام عمل میں آیا,سینئروزیرچوہدری طارق فاروق کی تعمیروترقی کی سوچ اور کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں انکی اور ایڈمنسٹریٹر ضلع غلام ربانی کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں.
تقریب میں طالب علم علی عباس نے تلاوت,حیدرعلی نے نعت رسول مقبول پیش کی,قاری دلدار غوث نے آزادی کشمیر,شہدا,ملکی سلامتی کےلئے دعا کروائی.
تقریب میں ایس پی محمد امین،افسر مال قدیر مغل،ایم ایس ڈاکٹر محبوب احمد چوہدری،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری تصدق حسنین ٹیپو،ڈی او ایجوکیشن راجہ جاوید اقبال،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد خالد،اے ڈی راجہ عامر زیب،اے ڈی وقاص نصر،ڈپٹی ڈی ای او چوہدری طفیل احمدخاکی،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار،ڈی ایس پی نثار یوسف،ڈی او لائیوسٹاک محمد ایوب،ایس ڈی او شاہرات چوہدری تنویر،امیر جماعت اسلامی بھمبر چوہدری فرید تحصیلدارسردارمشتاق،سینئر صحافی چوہدری جمیل شفیع،عاطف اکرم،آفتاب مرزا سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback